اسقاط حمل کی تیاری کیسے کریں۔

اسقاط حمل کروانے سے پہلے پوری طرح آگاہی اور تیاری ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے تمام معلومات کا جائزہ لے لیا ہے اور آپ کے پاس ہر وہ چیز وقت سے پہلے موجود ہے جس کی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے، بشمول ایک حفاظتی منصوبہ۔ مکمل طور پر آگاہ ہونا ایک محفوظ طبی اسقاط حمل کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حمل کا کیلکولیٹر .1
قابل غور باتیں .2
عام مشورہ .3
ایک حفاظتی منصوبہ بنانا .4
Pregnacy calculator

حمل کیلکولیٹر

آپ کے حمل کو کتنا عرصہ ہوگیا ہے؟ تحقیق سے پتہ چلتا ہے طبی اسقاط حمل کی سفارش آخری ماہواری کے بعد 13 ہفتوں کے اندر کی جاتی ہے۔

آپ کے آخری ماہواری کے بعد سے کتنا عرصہ گزر چکا ہے، یہ جاننے کے کیے حمل کا کیلکولیٹر استعمال کریں۔

آیا آپ کا آخری حیض اس دن یا اس کے بعد شروع ہوا:

26 دسمبر، 2023

آپ اب بھی اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

کیا آپ 12 ہفتوں سے زیادہ حاملہ ہیں؟

اسقاط حمل کی گولی کیسے استعمال کریں (HowToUseAbortionPill) پروٹوکول صرف 13 ہفتوں تک کے حمل کے لیے ہے۔ تاہم، اسقاط حمل کی گولیاں بعد میں بھی دوسرے پروٹوکول کے ساتھ لی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، آپ www.womenonweb.org پر ہمارے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یا اپنے ملک میں اسقاط حمل کی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے کنٹری پروفائلز پر جائیں۔

اسقاط حمل کی گولیاں لینے سے پہلے کی احتیاطی تدابیر

عمومی مشورہ

iconہلکی غذا کھائیں (مثلاً ٹوسٹ متلی میں مددگار ہو سکتے ہیں)۔
iconپورے عمل کے دوران وافر مقدار میں پانی پائیں۔
iconجب آپ مسوپروسٹول (misoprostol) گولیاں استعمال کریں، تو ایسے جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ کی رازداری ہے، جیسے کہ آپکا گھر۔ ایسی جگہ جہاں آپ گولیاں لینے کے بعد چند گھنٹے لیٹ سکیں۔
icon آس پاس کسی ایسے شخص کا ہونا جو آپ کے لیے چائے یا کچھ کھانے کے لیے لا سکتا ہو، اور آپ کی دیکھ بھال کر سکتا ہو بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
iconمسوپروسٹول (misoprostol) استعمال کرنے سے پہلے آئیبپروفین (ibuprofen) لینے پر غور کریں تاکہ کریمپ کے درد کو کم کرنے میں مدد ملے۔
iconکسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حمل کی گولیاں لینے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کرلیں.

ایک حفاظتی منصوبہ بنانا

امریکن کانگریس آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ (American Congress of Obstetricians and Gynecologists) کے مطابق، پہلی سہ ماہی کا طبی اسقاط حمل محفوظ ترین طبی طریقہ کار میں سے ایک ہے۔ تاہم، آپ کو کسی بھی ممکنہ طبی ایمرجنسی کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

حوالہ جات:

HowToUseAbortionPill.org ایک رجسٹرڈ U.S میں مقیم 501c(3) غیر منافع بخش تنظیم سے وابستہ ہے۔
HowToUseAbortionPill.org صرف معلوماتی مقاصد کے لئے بنایا ہوا مواد فراہم کرتا ہے اور یہ کسی میڈیکل تنظیم سے وابستہ نہیں ہے۔

منجانب وومن فرسٹ ڈیجیٹل (Women First Digital)